|
ان خیالات کا اظہار ٹونی نے ایک
انٹرویو میں کیا
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے
ساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم ایران کو دہشتگردوں کی حمایت سے ہاتھ
کھینچنا ہوگا
ٹونی بلیئر نے ایران پر عراق
میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو عراق
میں مداخلت ختم کرنا ہوگی
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے
جوہری مسئلے کا حل نہ نکلا تو عالمی برادری اقوام متحدہ کی مدد
سے کارروائی کریگی
ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ
ایران عالمی قوانین کا احترام اور دہشتگردی کی حمایت نہ کرے تو
تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں
برطانوی فوج کے عراق سے انخلا،
کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جس قدر جلد ممکن ہوگا ہم عراق سے
فوجوں کو واپس بلا لینگے
|