|
پہن سکیں گی اور لباس کا فرق مٹ جائیگا
جرمنی میں اب تک سکول کے طلبہ عام کپڑوں میں سکول آتے رہے ہیں
تاہم کچھ والدین کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں میں شامل کھاتے پیتے گھروں کے
بچوں کے لباس کو دیکھ کر دیگر بچے بھی ایسے ہی اعلی کوالٹی کے لباس کا
تقاضا کرتے ہیں جو ان کےلیئے مسائل کا باعث بنتا رہا ہے
دوسری جانب مسلمان لڑکیاں سکول میں سکارف اور برقعہ پہن کر جاتی رہی ہیں
تاہم وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ اب انہیں ایک جیسی وردی پہننا ہوگی
جرمنی کے شہر بون میں دو لڑکیوں کو اس لیئے سکول سے خارج کردیا گیا تھا کہ
انہوں نے کلاس میں برقعہ پہنا تھا
یورپ میں فرانس ، برطانیہ ، ڈنمارک ، ہالینڈ ، جرمنی اب ایسے قانون بنا رہے
ہیں جن کے بارے میں مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے مذہب اسلام اور
ان معاشرتی زندگی کے ساتھ متصادم ہیں
اٹلی میں مسلمان عورت برقعہ پہن کر نقاب نہیں کر سکتی ایسا کرنے پر خاتون
کو جرمانہ ادا کرنا پڑیگا
جرمنی کے تمام صوبوں کی حکومتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی کی شہریت
کے حصول کےلیئے درخواست دینے والوں کو زبان پر جرمن زبان پر عبور اور جرمنی
کی ثقافت کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہیئے جن کا ٹیسٹ لیا جائے گا
|