Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 20 May 2006 09:07 (PST)اشاعت

ایران کےلیئے پابندیاں لگنے یا نہ لگنے کا وقت قریب

 

احمدی نژاد کہہ چکے ہیں یورپی یونین روس اور چین سمیت کسی کی مراعات قبول نہیں کرینگے

یورپی یونین نے ایران کودیئے جانے والے مراعاتی پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے نیو کلیئر پاور پلانٹس ایٹمی فیول کی فراہمی کی ضمانت علاقائی سالمیت و سیاسی خود مختاری کی ضمانت اور ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم کرنے مشرق وسطی میں ہتھیاروں

 کی ترسیل کے ذرائع ختم کرنے کے علاوہ ایران کو نئے طیاروں کی فروخت کی پیشکش بھی شامل کی ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طیاروں کی فروخت سمیت مجوزہ پیکج پر عملدرآمد کرے

برطانیہ فرانس اورجرمنی نے اپنے تیار کردہ مراعاتی پیکج میں توسیع کرتے ہوئے یورینیم کی افزودگی روکنے کی صورت میں ایران کو ہلکے پانی کی ایٹمی ریکٹر دینے پربھی آمادگی ظاہر کی ہے اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ مراعات کے مجوزہ پیکج میں طیاروں کی فروخت بھی شامل کرے

ادھر امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے ارکان سے صلاح و مشورے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا

واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے بھی اس مجوزہ پیکج میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں نے ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے مجوزہ پیکج میں نئے طیارے فروخت کرنے کی تجاویز کی پیش کش بھی کی ہے

برطانیہ فرانس اور جرمنی نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ان کی تجاویز پرکھلے ذہن سے غور کرے یورپی ملکوں نے مسئلے پر علاقائی مذاکرات کی تجویز بھی پیش کی ہے

یورپی تجاویز کامسودہ چین روس اور امریکہ کو پیش کردیا گیا ہے برطانیہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے لئے تیار کیے گئے مسودے میں سیاسی اورعلاقائی سالمیت کے لئے ایران کی مدد پر آمادگی بھی ظاہر کی گئی ہے

ایران کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے کی صورت میں مسودے میں پندرہ مختلف پابندیوں کا ذکرکیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے فیصلے میں مدد گار ثابت ہونگی

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ نکولس برنز نے کہا ہے کہ امریکہ یورپی تجاویز پر غور کررہاہے

تاہم اس پر کوئی فیصلہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اورجرمن حکام کے لندن میں اجلاس کے لئے ممکن ہو گا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات