Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 14 May 2006 15:26 (PST)اشاعت

یورپ کے کئی ممالک میں متعدد غیر ملکی ہلاک ہوئے

 

افریقن عورت اور اس کی بچی کو قتل کرنے والے گرفتار نہیں ہوئے

بیلجیم کے صوبے انٹورپ میں گذشتہ ہفتے کے درمیان دو مختلف واقعات میں تین غیر ملکیوں کو قتل کردیا گیا ہے، یہ دونوں واقعات جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نسلی منافرت کی بنیاد پر پیش آئے، گذشتہ ماہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پولینڈ کے دو

نوجوان جو تارکین وطن شمار کیئے جاتے ہیں نے بیلجیم کے ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا

تاہم بعد ازاں یورپی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا

اس واقع کے بعد بیلجیم میں تارکین وطن کےلیئے صورتحال غیر یقینی تھی تاہم گذشتہ ہفتے ایک واردات میں نامعلوم افراد نے ایک افریقن عورت اور اس کی بچی کو ہلاک کردیا تھا

اسی طرح ایک اور واردات میں سکن ہیڈ نے ایک مراکشی نژاد محمد حسین کو بھی قتل کردیا

تہرے قتل کی اس واردات میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی

تاہم بیلجیم کی حکومت  نے کہا ہے کہ وہ نسلی منافرت کے واقعات سے سختی سے نمٹے گی اور اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی

بیلجیم کے وزیر اعظم گوئی فیر ہوفسٹڈ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی پو یقین دلایا ہے

تاہم ان واقعات کے بعد دونوں طبقات میں تشویش پائی جاتی ہے

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات