|
کہ وہ دنیا بھر میں ہونے
والے مظاہروں کے باوجود معذرت کا اظہار نہیں کرینگے
کارٹونوں کی اشاعت پر پوری
دنیا میں مطاہرے ہو رہے ہیں اور کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں کیا آپ اس پر معذرت
کرینگے؟ نہیں ، کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹر گارڈ نے ایک مغربی اخبار کے سوال
میں جواب دیا
اس سوال پر کہ کیا آپ
کارٹونوں کی اشاعت پر نارمل زندگی بسر کر رہے ہیں ؟ کارٹونسٹ کا کہنا تھا
کہ ، مجھے ڈنمارک کی ان ایجنسیوں پر اعتبار ہے میں جن کی حفاظت میں ہوں
کُرٹ ویسٹرگارڈ ان بارہ
کارٹونسٹوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ڈنمارک کے جیلانڈن پوسٹن کےلیئے پیغمبر
اسلام کے کارٹون بنائے تھے
اٹلی کے وزیر روبیرٹو
کارڈیرولی نے اپنا استعفی دے دیا ہے، روبیرٹو کارڈیرولی نے پیغمبر اسلام کے
خاکوں والی ٹی شرٹ پہنی تھی جبکہ عوام کو بھی ایسا کرنے کا کہا تھا
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں
ثبوت کے طور پر اپنی شرٹ کے بٹن کھول کر نیچے پہنی ہوئی ٹی شرٹ دکھائی جس
پر کارٹون بنے ہوئے تھے
اٹلی کے وزیر اعظم برلسکونی
اور اپوزیشن لیڈر نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا
اٹلی کی حکومت نے اٹلی میں
مسلمانوں سے یکجہتی کےلیئے اٹلی کی بڑی مسجد کا دورہ کیا اور میڈیا سے
باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں مسلمانوں کے ساتھ پیار محبت سے رہا جائے
گا اور ان کی بے عزتی برداشت نہیں جائے گی
روبیرٹو کارڈیرولی کے ٹی
شرٹ پر خاکوں کیخلاف لیبیا کے شہر بن غازی میں مظاہرے ہوئے جن میں پولیس کی
فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں
حکام نے پولیس سربراہ اور
متعلقہ وزیر کو معطل کر دیا ہے
پاکستان پشاور کی مشہور اور
قدیم مسجد ’ مہابت خان ‘ کے خطیب نے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کے سر کی قیمت ایک
ملین جبکہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے اقلیت مذہبی امور کے وزیر محمد
یعقوب نے دس ملین ڈالر ، یعنی اکیاون کروڑ روپے، رکھی ہے
بھارت کے وزیر کے اس اعلان
پر ریاست نے ان کیخلاف کارروائی کرنے کا کہا ہے
|