Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 09 February 2006 01:36 (PST)اشاعت

یسوع کے کارٹون سے قاری ناراض ہونگے، مدیر

 

ڈنمارک کے وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ ڈائیلاک کرنے کا کہا ہے

ڈنمارک کے اخبار ’جیلانڈن پوسٹن ‘ میں شائع ہونے والے پیغمبر اسلام کے کارٹونوں سے قبل جیلانڈن پوسٹن اخبار کو یسوع مسیح کے کارٹون چھاپنے کےلیئے کہا گیا تاہم اخبار کے مدیر نے یہ کہہ کہ کر یسوع کے کارٹون

اخبار میں چھاپنے سے انکار کر دیا ’ میں سمجھتاہوں یسوع کے کارٹونوں کی اخبار میں اشاعت اخبار کے قارئین کو پسند نہیں آئے گی ‘

مدیر کا کہنا تھا کہ ’ میرا خیال ہے کارٹونوں کی اشاعت کے بعد قاری کےردعمل کی بھی امید رکھنی چاہیئے ، اس لیئے میں کارٹونوں کو اخبار میں شائع نہیں کر سکتا

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈنمارک کے اخبار ’ جیلانڈن پوسٹن ‘ کے مدیر نے یسوع میسح کے کارٹونوں کو اس لیئے چھاپنے سےا نکار کر دیا تھا کہ اخبار کو اپنے قاری کے سخت ردعمل کا خوف تھا

تاہم جیلانڈن پوسٹن کے مدیر کا اب کہنا ہے کہ میں نے اس لیئے یسوع کے کارٹونوں کو شائع کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ کارٹون مجھے پسند نہیں آئے تھے اور میں کارٹون بنانے والے کو یہ نہیں کہناچاہتا تھا کہ اس کے کارٹون اچھے نہیں تاہم میں نے اسے کہا کہ ہمارے اخبار کے قاری یسوع کے کارٹونوں پر ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس