Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 14 April 2006 17:31 (PST)اشاعت

جرمنی کو پندرہ گوانتانامو قیدی دینے کی کوشش

 

جرمن چانسلر نے اپنے گذشتہ دورہ امریکہ پر گوانتانامو پر بات کرنا چاہی تھی تاہم بش نے انکار کردیا تھا

امریکہ نے جرمنی سے کہا ہے کہ وہ گوانتانامو میں قید پندرہ ایسے قیدیوں کو لے جو سن دوہزار دو سے گوانتانامو میں قید ہیں ، ان پندرہ افراد کا تعلق چین سے ہے اور یہ تمام مسلمان ہیں، تاہم جرمن حکومت نے ابھی اس معاملے میں امریکہ کو کوئی جواب نہیں دیا

گوانتانامو میں قید ان پندرہ افراد کا تعلق چین کے مسلمان ' ائی گورن ' گروپ سے ہے جو چین کے مغربی علاقے میں رہتے ہیں

 

'دی ویلٹ '  کے مطابق امریکہ کچھ عرصے سے ایسا ملک تلاش کر رہا ہے جو ان پندرہ چینی مسلمانوں کو اپنے ہاں قبول کر لے

 

تاہم امریکہ نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ خود ان پندرہ قیدیوں کو رہا کر کے امریکہ میں رہنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہا

 

جرمن حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات بگڑنے کے پیش نظر ابھی تک امریکہ کو ان قیدیوں کو لینے یا نہ لینے کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا تاہم جرمن حکومت نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتی

 

امریکہ کو خطرہ ہے کہ گوانتانامو میں قید ان پندرہ چینیوں کو رہا کر کے چین بھیجا جاتا ہے تو چینی حکومت انہیں سزائے موت دیدیگی

 

دی ویلٹ کے مطابق امریکی صدر بش مئی کے مہینے میں جرمن چانسلر سے ان کے دورہ امریکہ پر اس بارے میں بات کرینگے

 

واضع رہے گوانتانامو سے اب تک متعدد افراد کو بے گناہ قرار دے کر رہا کیا جا چکا ہے جبکہ مزید سینکڑوں قیدی تاحال بنا کیس کے گوانتانامو میں قید ہیں جن میں کچھ پاکستانی بھی شامل ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات