Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 31 December 2005 15:29 (PST)اشاعت

حکومت کے چند ابتدائی ہفتوں میں اغوا کے واقعات

اردو سروس ۔ جرمنی

یورگن چروبوگ جرمنی کے اسٹیٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں

جرمنی کی نئی حکومت کے ابتدائی چند ہفتوں میں جرمن شہریوں کو اغوا کرنے کے دو بڑے واقعات ہو چکے ہیں تاہم دونوں مرتبہ اغوا ہونے والے جرمن شہریوں کو رہا کروالیا گیا رواں ہفتے یمن میں اغوا کیئے گئے جرمنی کی سابقہ وزارت خارجہ کے اسٹیٹ سیکرٹری

یورگن چروبوگ کو ان کے اہل خانہ سمیت ہفتے کی سہ پہر کو رہا کر دیا گیا ہے

سابقہ جرمن ڈپلومیٹ کو یمن کے دارلاخلافہ صنعا سے کم و بیش چھ سو کلو میٹر دور وہاں کے قبائیلیوں نے اغوا کر لیا تھا

یورگن چروبوگ کے ساتھ ان کی بیوی اور تین بیٹوں کو بھی اغوا کیا گیا تھا

یورگن چروبوگ کو ان کے اہل خانہ سمیت اس وقت اغوا کیا گیا جب رواں ہفتے یمن کی سیاحت کےلیئے وہاں موجود تھے

اغوا کے بعد قبائیلیوں کا بظاہر کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا تھا ، تاہم کہا جا رہا ہے کہ قبائیلیوں نے سابقہ جرمن ڈپلومیٹ کی فیملی کو رہا کیئے جانے کے بدلے اپنے زیر حراست ساتھیوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی

یورگن چروبوگ اور ان کی فیملی کی رہائی کےیئے حکومت جرمن نے تاوان ادا کیا یا یمن حکومت نے قبائیلیوں کے کسی ساتھی سردار کو رہا کیا گیا اس بارے میں دونوں حکومتیں خاموش ہیں جبکہ جرمن حکام رہائی کے بارے میں کچھ ہی دیر بعد ایک کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں اس رہائی کی تصدیق متوقع ہے

واضع رہے یمن غیر ملکی سیاحوں کےلیئے خطرناک ملک بن گیا ہے  جبکہ سینکڑوں غیر ملکی سیاحوں کو اب تک اغوا کیا جا چکا ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس