ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

پی ڈی ایس کو بائیں بازو کی جماعت کہا جاتا ہے

 

اردو سروس ۔ جرمنی

 

ایک جرمن وکیل کا کہنا تھا ہمیں قیدیوں سے ملنے نہیں دیا گیا

جرمنی کی پانچویں بڑی سیاسی جماعت پی ڈی اسی کے چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ گریگور گیزی کا کہنا ہے کہ گوانتانامو میں قید کیئے جانے والے قیدیوں کے بھی انسانی حقوق ہیں لیکن ان قیدیوں کو انسانی حقوق پامال کیئے جا رہے ہیں

گریگور گیزی جو ایک وکیل بھی ہیں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جنیوا کنونش کا احترام نہیں کیا اور کئی برس گرزنے کے باوجود گوانتانامو کے قیدیوں کو وکیل کرنے اور ان کے کیس سننے کے حقوق نہیں دیئے جا رہے

جرمن حکومت کے نئے وزیر داخلہ، پی ڈی ایس کے سربراہ گیزی ، وال سٹریٹ جنرل اور الجزیرہ کے جرمن صحافیوں سمیت ایک چینل ٹالک پروگرام میں گیزی کا کہنا تھا کہ یہ کس قدر حیرت انگیز بات ہے کہ امریکی سی آئی اے ؤتی ہے ایک جرمن شہری کو بنا کچھ اطلاع دیئے اٹھا کر امریکہ کی بجائے افغانستان میں پہنچا دیتی ہے

انہوں نے کہا کہ میں یہ تمام قصہ سمجھنے سے یکسر قاصر ہوں کہ جرمن شہری کو سی آئی اے اٹھا کر لے جائے اور افغانستان پہنچا دے جہاں پانچ ماہ تک جرمن شہری خالد المصاری کو نہ وکیل کی سہولت ہے نہ ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کچھ معلوم ہے اور ان پر تشدد کیا جائے

وال سٹریٹ جنرل کے صحافی کے بقول گوانتانامو میں قید کیئے جانے والے قیدی فوجی نہیں ہیں وہ بنا وردی کے لڑ رہےتھے اس لیئے ان پر جنیوا کنونشن کے قانون لاگو نہیں ہوتے تاہم بعد میں انہوں نے ایک جگہ کہا کہ جینوا کنوشن ہر انسان پر لاگو ہوتا ہے

یورپ کی طرف سے گذشتہ دنوں امریکہ پر سخت دباؤ تھا کہ وہ دنیا میں بالخصوص مشرقی یورپ میں بنائے جانے والے سی آئی اے کے خفیہ قید خانوں کے بارے میں حقیقت سے آگاہ کرے تاہم کونڈو لیزا رائس کے حالیہ دورے سے یورپ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

کونڈو لیزا رائس نے اپنے دورہ جرمنی اور یورپ میں کہا تھا کہ امریکہ کسی قیدی پر تشدد نہیں کرتا اور اگر ایسا کہیں ہوا ہے تو امریکہ اس کی تفتیش کرے گا جس پر یورپی ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں