ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

تین ہفتوں میں نژاد کا اسرائیل مخالف تیسرا بیان ہے

 

اردو سروس ۔ جرمنی

 

احمدی نژاد نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

ایران کے صدر احمدی نژاد کے اسرائیل مخالف بیان پر یورپی ممالک نے ایک بار پھر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ نژاد کا بیان ناقابل قبول ہے، جرمنی کے وزیر خارجہ سٹائن مائر کا کہنا تھا کہ ََ ایرانی صدر کا

بیان ایک دھکچہ ، ناقابل قبول اور نامنساب ہےََ

اسرائیل نے احمدی نژاد کے نئے بیان کی شدید مذمت کی ہے

احمدی نژاد نے زاہدان میں کے اسٹیڈیم میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے

نژاد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یورپ یا الاسکا کے کسی ملک میں منقتل کر دیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا

یورپی ماہرین احمدی نژاد کے بیان کو عرب و عجم کے عوام میں ایک اسلامی روح پھونکنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں

احمدی نژاد نے زاہدان کے اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ممالک ساٹھ لاکھ یہودیوں کا قتل عام کو ایک گناہ سمجھتے ہیں تو اس کی سزا فلسطین کو نہیں دی جا سکتی

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف کسی بھی بیان پر اس کے حمایتی چلا اٹھتے ہیں جبکہ فلسطین کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھاتا

ایرانی صدر نے دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کے قتل عام ََ ہولو کاسٹ ََ  کو ایک فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہولو کاسٹ کے نام پر اسرائیل کے حمایتی اس کی بے جا حمایت پر تیار رہتے ہیں

احمدی نژاد کے بیان پر اسرائیل نے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایران کی خطرناک حکومت کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا جبکہ یورپی میڈیا نے اسرائیل کے ساتھ ڈھکے چھپے لہجے میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے

جیسا کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاری کر چکا ہے اور ایران کے ایٹمی پلانٹ کی تباہی ضروری ہے، احمدی نژاد کے بیانات کے بعد اسرائیلی حملے پر کئی ممالک کی ہمدردیاں ایران کی بجائے اسرائیل کی طرف ہو سکتی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں