|
داخل ہوئی ہیں
فیصل
محمد نے عراقی علما، کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں
امن وامان بہتر بنانے کےلیئے ضروری ہے کہ امریکی افواج کے انخلا، کا
اعلان کرکے وہاں بتدریج مرحلہ وار پڑوسی ممالک کی افواج کو بطور امن
دستوں کے تعینات کیا جائے
انہوں
نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ اور عراقی حکومت اوآئی سی اس حوالے سے
باضابطہ درخواست کرے تو قوی امید ہے کہ مسلم ممالک عراق میں صورتحال
بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں
ادھر
ایران کے ایک چینل ’سحر‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل محمد نے کہا کہ
ترکی کو یورپی یونین میں شامل ہونے سے زیادہ مسلم ممالک کی تنظیم کو
مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیئے کیونکہ یہ ایک مضبوط ترک اور ترک
عوام کےلیئے بہتر ہوگا
انہوں
نے کہا کہ ترکی کا یورپی یونین میں شامل ہونا ابھی غیر یقینی ہے
کیونکہ مغرب کے مستقبل میں مسلم ممالک کےلیئے کچھ اہداف ہیں جن کے
مکمل ہونے تک ترکی کو یورپی یونین کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا
ان کا
کہنا تھا کہ ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے سے مغرب کے ان اہداف
میں رکاوٹ آئے گی
|