Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 04 December 2006 21:23 (PST)اشاعت

عراق کا تقسیم ہونا عالم اسلام کےلیئے نقصان دہ ہے

عراق میں یومیہ درجنوں افراد ہلاک ہورہے ہیں

اوآئی سی کے مبصر فیصل محمد نے کہا ہے کہ عراق میں خانہ جنگی کا آغاز ہو چکا ہے

انہوں نے کہا کہ اگر بین القوامی برادری نے عراق کی صورت حال کو پر امن بنانے میں کردار ادا نہ کیا تو عراق لسانی بنیادوں پر تقسیم

ہو جائیگا

یہ بات انہوں نے برسلز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی

ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر عراق کی موجودہ صورتحال کو خانہ جنگی قرار دینے سے انکار کر رہے ہیں دراصل وہ عراق میں خانہ جنگی کی جڑیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ عراق لسانی بنیادوں پر تقسیم ہو جائے

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کے اثرات تمام عالم اسلام پر پڑیں گے

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی تھی کہ عراق کے مسئلے پر بین القوامی کانفرنس بلائی جائے

انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کانفرنس نہیں بلاتی تو یہ کانفرنس اوآئی سی کے تحت بلائی جا سکتی ہے کیونکہ عراق کا معاملہ عالمی سطع کا مسئلہ بن چکا ہے جو کہ نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری مسلم دنیا کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ عراق کی صورتحال بہتر بنانے کےلیئے ضروری ہوگا کہ عراق سے امریکی افواج کے انخلا، کا بتدریج اعلان کیا جائے اور ان کی جگہ عارضی طور پر غیر جانبدار مسلم ممالک کی افواج تعینات کی جائے جس پر عراق کی عوام کوئی اعتراض نہیں ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات