|
پارٹی
کے کارکنوں اورپارٹی کی تنظیموں نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں تاکہ جب
بھی ان کے دورہ کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو وہ تیاری کی پوزیشن میں
ہوں
یوسف
چاند نے کہا کہ پاکستان جانے سے پہلے بے نظیربھٹو کا یہ دورہ
تاریخ ساز ہو گا ۔ اس سلسلہ میں یورپ کے چار بڑے ممالک کا ایک خصوصی
اجلاس بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہو چکا ہے جس میں چاروں ممالک
کی پارٹی تنظیموں نے تمام اختلافات بھلا کر شرکت کی اور محترمہ بے
نظیر بھٹو کو اس دورہ کی دعوت دی ہے
یوسف
چاند نے تمام ممالک کی پارٹی تنظیموں پارٹی کارکنوں اور پارٹی سے
ہمدردی رکھنے والوں سے خصوصی درخواست کی کہ وہ ابھی سے اس متوقع دورہ
کو تاریخ ساز بنانے کے لیے میدان عمل میں کود پڑیں تاکہ پاکستان کے
اندر موجودہ حکمرانوں اور ان کے جمہوریت دشمن ساتھیوں کو بے
نظیر بھٹو کے پاکستان جانے سے پہلے ہی اپنی حقیقت معلوم ہو جائے
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن یورپ کے ہرشہرہر ملک میںاپنی جگہ پر
تنظیم میں وہ اپنی صحفوں کو تمام تراختلافات بھلا کر نئے سرے سے
ترتیب دیں گرتی دیواروں کو دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے
|