|
فسادات کرنے والوں نے
ہزاروں گاڑیا تین اسکول اور درجنوں عمارتوں کو نذر آتش کردیا ہے
پولیس حکام کے مطابق
فرانس میں پر تشدد ہنگاموں کا سلسلہ پولیس کی گرفت سے باہر ہوتا جا رہا ہے
اور ضروری ہو گیا ہے کہ فوج کو طلب کر لیا جائے
ادھر شورش زدہ علاقوں
میں کرفیو کا نفاذ جاری ہے اور مقامی حکام کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ
صورتحال کے پیش نظر دیگر علاقوں میں کرفیوں کے نفاذ اور امن و امان
کے حوالے سے اقدامات کریں
ادھر جرمن میں
یورپی حکام نے فرانس میں پر تشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
انہیں فوری طور پر کنٹرول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ دیگر یورپی
ممالک میں ان ہنگاموں کے اثرات کو مرتب ہونے سے روکنے کےلیئے ہنگامی
اقدامات کر لیئے گئے ہیں
واضع رہے دو دن قبل
جرمنی کے شہر بریمن میں بھی نامعلوم افراد نے رات کے وقت پانچ گاڑیوں کو آگ
لگا دی تھی جس پر حکام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی
صورتحال سے نمٹنے کےلیئے سیکورٹی کو الرٹ کر دیا ہے
فرانس کے ہنگاموں کے
بارے میں کہا جارہا ہے یہ ہنگامے وہ افراد کر رہے ہیں جو بیروزگار ہیں جن
میں اکثریت نوجوانوں کی ہے |