|
برطانوی وزارت خارجہ
کے بیان میں کہا گیا تھا کہ’’ غیر ممالک میں قیدیوں پر تشدد سے کارآمد
معلومات حاصل ہوئی ہیں جو دہشتگردوں کے حملوں سے بچاؤ کا سبب بنیں گی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
وزارت خارجہ کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے
برطانوی وزیر اعظم
ٹونی بلیئر پر عراق جنگ کے بارے میں جھوٹ پر مبنی رپورٹوں کا سہارا لینا ،
دانستہ جھوٹ بولنا اور عراق کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں گرفتار کیئے
گئے قیدیوں پر تشدد کیخلف اشدید دباؤ بڑھ رہا ہے
انسانی حقوق کی بڑی
تنظیم ََ ایمنسٹی انٹر نیشنل ََ نے دنیا بھر میں اپنے حمائتیوں کو
کہا ہے کہ وہ ٹونی بلیئر کی حکومت کیخلاف مظاہرے کریں تاکہ حکومت پر سخت
دباؤ ڈالا جا سکے
ادھر سپیگل نے میڈیا
کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات جرمن حکومت کے علم میں تھی کہ امریکی سی آئی
اے جرمنی کی سرزمین ان مقاصد کےلیئے استعمال کر رہی ہے
امریکی میڈیا کی اس
رپورٹ کے بعد جس میں بتایا گیا تھا کہ مشرقی یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سی
آئی اے نے خفیہ اڈے بنارکھے ہیں جہاں پر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے
برطانیہ کے وزیر اعظم
ٹونی بلیئر اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ عراق پر حملے کا سبب بننے والی
رپورٹیں غلط تھیں تاہم انہوں نے عراق جنگ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
تھا اور کہا تھا کہ ’’ ایک دن آئے گا جب دنیا کہے گی عراق پر حملہ ہمارا
درست فیصلہ تھا‘‘ |