Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 07 October 2006 17:30 (PST)اشاعت

بیلجیم میں پہلی دو مسلمان خواتین سیاست میں

بیلجیم بیورو نیوز

پاکستانی خاتون شمیم اختر گرین کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہی ہیں

بیلجیم میں صوبائی اور دیگر نشتوں کےلیئے کل اتوار کو ووٹنگ کا آغاز ہو جائےگا

بیلجیم کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر سترہ جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم سخت مقابلہ پانچ بڑی جماعتوں ’ ایس پی اے‘

’ وی ایل ڈی‘ گرین ‘ اور  ’ فلامش بلانگ ‘ جیسی جماعتوں میں ہے

گیارہ ستمبر کے بعد پورے یورپ کی طرح بیلجیم میں بھی تارکین وطن کے حوالے خدشات پائے جاتے ہیں جنہیں مبینہ انتہا پسند جماعتیں جیسے فلامش بلانگ بھرپور طریقہ سے کیش کرانا چاہتی ہیں

جبکہ گرین جماعت پورے ملک میں ملٹی کلچر یعنی یعنی برابری کے حقوق کی تقسیم کےلیئے جدوجہد کر رہی ہے جو کہ بیلجیم میں مذہب کی آزادی کی بھی اہمیت تسلیم کرتی ہے

تاہم اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی انفرادی پروگروام کی تشہیر کر رہی ہیں جبکہ ان انتخابات میں ایسی باتوں کے علاوہ ایک اہم بات یہ ہے کہ اس بار بیلجیم کی سیاست میں حصہ لینے والی دو پاکستانی مسلمان خواتین شمیم اختر اور تسلیم طاھرہ گرین پارٹی کے ٹکٹ پر صوبہ انٹورلمپ سے انتخابات لڑ رہی ہیں جو کہ اس سے قبل یورپ میں خواتین کے حقوق اوراسلامی معاشرے کے بارے کام کر چکی ہیں

انسانی حقوق کی تنظیمیں ’ ورلڈ پیس مشن ‘ اور ہیومن رائٹ واچ امریکہ نے شمیم اختر جیسی خواتین کا یورپ میں فعال کردار ادا کرنے کو خوش آئند قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور مغرب میں قربت پیدا کرنے کےلیئے انسانی حقوق کےلیئے کام کرنے والے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات