ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

دو ہفتے گزرنے پر بھی حکومت سازی نہیں ہو سکی

 
   

جرمنی کی ََ گرون ََ جماعت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اتحاد نہیں ہو سکتا

آج جرمنی کے شہر ڈریز ڈن میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ جرمنی میں اٹھارہ ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی فریق کو اکثریت نہ ملنے پر پندرہ روز گزرنے کے باوجود حکومت سازی کا کام نہیں ہو سکا ادھر جرمنی کے تاریخی شہر ََ ڈریز ڈن ََ  میں آج دو اکتوبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے

جرمنی کے شہر ڈریز ڈن میں ایک امیدوار کے انتقال کے پر اس شہر میں اٹھارہ ستمبر ہونے والے انتخابات روک دیئے گئے تھے

ڈریز ڈن شہر میں آج دو لاکھ انیس ہزار افراد اپنا ووٹ استعمال کرینگے

ڈریز ڈن شہر میں ہونے والے یہ انتخابات حکومت سازی میں بڑا رول تو ادا نہیں کر سکیں لیکن ان انتخابات میں جیتنے والے کو بہر حال چند پوائنٹ کی برتری ضرور حاصل ہو جائے گی

جرمنی کی اپوزیشن نے حکومت سازی کےلیئے دیگر جماعتوں جن میں گرین بالصوص شامل ہے سے بات چیت کی تھی لیکن یہ مذاکرات ناکام ہو گئے تھے حکومت کی اتحادی جماعت گرین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت بنانے سے انکار کر دیا تھا

جرمن عوام کی رائے میں حکومت اور اپوزیشن کو مل کر حکومت سازی کا کام کرنا چاہیئے لیکن اس وقت مسئلہ ََ چانسلر ََ  کی سیٹ کا کھڑا ہو گیا ہے

جرمنی کی بائیں بازو کی جماعت کے پاس باون سیٹیں ہیں لیکن ان سے نہ ہی اپوزیشن اور نہ ہی حکومت حکومت بنانے کےلیئے بات چیت کرنا چاہتی ہے

جرمن قانون کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے پاس تیس دن ہیں جس میں ان کو حکومت سازی کا کام مکمل کرنا ہے جن میں سے چودہ دن گزر چکے ہیں اس کے بعد فیصلہ جرمن صدر کرینگے

جرمن عوام کا ایک حصہ اب نئے انتخابات کی باتیں بھی کرنا لگا ہے تاہم حکومتی جماعت نے اس خیال کو رد کر دیا ہے

آج دو اکتوبر کو ڈریز ڈن شہر کے انتخابات کے نتائج کے بعد امید ہے حکومت اور اپوزیشن کو اتحادپر مذاکرات اور حکومت سازی کچھ مدد ملے گی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں